پاک بھارت متوقع جوہری جنگ کو کیسے بچایا؟سابق امریکی وزیر خارجہ کا انکشاف

Jan 25, 2023 | 11:27:AM
پاک بھارت متوقع جوہری جنگ کو کیسے بچایا؟سابق امریکی وزیر خارجہ کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو ( Mike Pompeo ) نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سال 2019 میں پاکستان ( Pakistan ) اور بھارت ( India ) جوہری جنگ(atomic war) کے قریب پہنچ چکے تھے، مگر یہ امریکا ہی تھا جس نے دونوں ممالک کو اس خطرناک عمل سے دور رکھتے ہوئے روکا۔

امريکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیونے اپنی کتاب ميں کئی انکشافات کرتے ہوئے تہلکہ مچا دیا ہے۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ دنيا نہيں جانتی ہے کہ فروری سال 2019 ميں پاکستان اور بھارت ايٹمی جنگ کے قريب آگئے تھے، مقبوضہ کشمير ميں ( پلوامہ حملہ) 41 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے فضائی حملے کيے۔

ضرور پڑھیں :بھارت: کیرالہ میں مودی کیخلاف بننے والی فلم بڑی سکرینوں پر دکھانے کا اعلان

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان نے بھارت کا جنگی طیارہ ( Indian Mig ) ( روسی ساختہ مگ ) مار گرایا اور پائلٹ ( اسکواڈرن لیڈر ابھی نندن ( Abhinandan ) ) کو پکڑا تھا۔ میں  ( مائیک مومپیو ) اس وقت کانفرنس کے سلسلے  میں ہنوئی میں تھا، ایک سینئر بھارتی اہلکار کی فوری فون کال پر میں نیند سے جاگا، بھارتی اہلکار کا خیال تھا کہ پاکستان نے جوہری حملے کی تیاری  شروع کرد ی ہے۔

بھارتی اہلکار سے متعلق ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ بھارتی اہلکار نے کہا کہ بھارت پيش قدمی پر غور کر رہا ہے، ميں نے کہا آپ کچھ نہ کریں،ہمیں چیزوں  کو سلجھانے کیلئے وقت دیں، امریکی سفارت کاروں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو قائل کیا کہ جوہری جنگ کی طرف نہ جائیں۔ اس رات ايک ہولناک نتیجے سے بچنے کیلئے جو ہم نے کیا  وہ کوئی قوم نہیں کرسکتی تھی۔

یاد رہے کہ سال 2019 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 45 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا شروع کردیا تھا۔

اس کے بعد 26 فروری کو شب 3 بجے سے ساڑھے تین بجے کے قریب تین مقامات سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی جن میں سے دو مقامات سیالکوٹ، بہاولپور پر پاک فضائیہ نے ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تاہم آزاد کشمیرمیں بھارتی طیارے اپنے ’پے لوڈ‘ گراکر واپس بھاگ گئے۔

27 فروری کی صبح پاک فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ کشمیر میں 6 ٹارگٹ کو انگیج کیا،جب پاک فضائیہ نے ہدف لے لیے تو اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے 2 جہاز ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی طرف آئے لیکن اس بار پاک فضائیہ تیار تھی جس نے دونوں بھارتی طیاروں کو مار گرایا، ایک جہاز آزاد کشمیر جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔ابھی نندن کو ادھر ہی گرفتار کیا گیا تھا ۔